Bukhari shareef Hadees No#349
![Image](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhoaAhDYdIODw1-2_iFcwnPM4c7hF9MJ4qFXZyS6aj60RghCP_CzLFLOjsrBbGANtl5_dRVBpoDhkTQLrn4BvPdcTa0AEofxISrGPeslyVnkXwQmyv8zqbbVDRkPA7OXiEOdHIgHJjpy04/w362-h216/photo-1558618811-b96fc7a4c06e.jpeg)
نماز کا بیان :یہ باب ہے اس متعلق کہ؛شب معراج میں نمازوں کو فرض کیے جانے کی کیفیت(کیا تھی)(امام بخاری آگے لکھتے ہیں کہ) اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا؛ مجھے حضرت ابو سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہرقل کی حدیث میں بیان کیا؛کہ؛ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھنے؛ سچ بولنے؛ اور پاک دامن رہنے کا حکم دیتے ہیں(یہ ہرقل کے واقعہ پر مشتمل مکمل حدیث حدیث نمبر ٧ میں ملاحظہ کریں)(پھر امام بخاری آگے یہ حدیث نقل کرتے ہیں کہ) حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ؛ حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ حدیث بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ؛میرے گھر کی چھت میں شگاف کیا گیا؛ اور میں اس وقت مکہ میں تھا؛ پھر حضرت جبریل نازل ہوئے؛ پس میرے سینہ کو شک کیا؛ پھر انہوں نے اس کو زمزم کے پانی سے دھویا؛ پھر وہ سونے کا طشت لے کر آئے؛ جو حکمت اور ایمان سے بھرا ہوا تھا؛ پس اس کو میرے سینہ میں انڈیل دیا؛ پھر اس کو بند کردیا؛ پھر مجھے آسمان دنیا کی طرف چڑھایا؛ پس جب میں آسمان دنیا کی طرف آیا تو جبریل علیہ السلام نے آسمان کے محافظ سے کہا؛ کھولو! اس نے کہا کون ہے؟ انہوں نے کہا جبریل ہے...